ایرانی سفارتخانہ پرحملے کا ہمیں کوئی علم نہیں : بائیڈن انتظامیہ

   

واشنگٹن: امریکہ نے دمشق میں کل ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے سے لا علمی اور لا تعلقی کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ دمشق میں ایرانی سفارت خانے سے متصل ایک عمارت پر ہونے والے فضائی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے رہنماؤں سمیت ایک درجن افراد مارے گئے تھے۔ اس حملے کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے۔دو امریکی عہدیداروں نے انکشاف کیا کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے تہران کو مطلع کیا کہ وہ اس کے سفارت خانے پر حملے سے آگاہ نہیں تھا اور نہ ہی اس کا اس سے کوئی تعلق تھا۔منگل کو NBC کی رپورٹ کے مطابق دو دیگر امریکی حکام نے تصدیق کی کہ امریکی انتظامیہ کو ایرانی سفارتخانے پر حملے کی اطلاع دی گئی تھی ۔