ایرانی سفارتکار کو 20 سال کی قید

   

انٹورپ : بلجیم کے شہر اینٹورپ میں ایک عدالت نے ایک ایرانی سفارتکار کو ایک بم حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے سلسلے میں 20 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ ججوں نے کہا کہ انہیں ایسے ثبوت نظر آئے، جن سے ثابت ہوتا ہیکہ اسداللہ اسدی نامی اس سفارتکار نے 2018ء میں فرانس میں ایرانی حکومت کے مخالفین پر بم حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔