یروشلم 28 فبروری ( ایجنسیز ) اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے دعوی کیا ہے کہ اس بات کے کئی اشارے ہیں کہ ایران کے سپریم رہنماء آیت اللہ علی خامنہ ای ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نتن یاہو نے کہا کہ آج صبح ایک طاقتور اور حیرت انگیز حملہ کیا گیا جو علی خامنہ ای کے کمپاونڈ کے قریب تھا اور اس بات کے کئی اشارے ہیں کہ وہ زندہ نہیں بچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف دونوںملکوں کے حملے جب تک ضروری ہوں جاری رہیں گے ۔ اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے بھی دعوی کیا تھا کہ اس بات کے اشارے مل رہے ہیں کہ خامنہ ای ہلاک ہوگئے ہیں ۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس اراگچی نے ان میڈیا دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ خامنہ ای زندہ ہیں اور انہیںمحفوظ مقام کو منتقل کردیا گیا ہے ۔