ایرانی سپریم لیڈر کے قتل کی دھمکیوں پر حزب اللہ کی اسرائیل اور امریکہ کو تباہ کن نتائج کی دھمکی

   

بیروت، 19 جون (یو این آئی) لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے قتل کی دھمکیوں پر اسرائیل اور امریکہ کیلیے اہم پیغام جاری کر دیا۔ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے ایران اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکا کی دھمکیوں پر ردعمل دیا۔حزب اللہ نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکیاں احمقانہ اور لاپرواہی ہیں اور اس کے تباہ کن نتائج ہوں گے ، دشمن کا یہ کہنا کہ کروڑوں مسلمانوں اور اسلام سے جڑے لوگوں کیلیے ایک جرم ہے یہ سراسر قابل مذمت ہے ، آج ہم ان کے اردگرد زیادہ پرعزم اور متحد ہیں۔اسرائیل کے ایران پر پہلے حملے کے بعد حزب اللہ نے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی تاہم جنگ میں براہ راست شامل ہونے کا اشارہ نہیں دیا تھا۔گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای آسان ہدف ہیں، ہمیں معلوم ہے وہ کہاں چھپے ہیں۔