تہران ۔ 28 فروری (ایجنسیز) ایران کی سول ایوی ایشن اتھاریٹی کے ترجمان ماجد اخوان نے تصدیق کی ہے کہ ملک کی فضائی حدود عارضی طور پر 6 گھنٹوں کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان نے بتایا ہے کہ جاری کیے گئے نوٹم (نوٹس ٹو ایئرمین) کی بنیاد پر ایران کی مکمل فضائی حدود کو 6 گھنٹوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے اچانک ایران پر حملہ کر دیا ہے، جس کے بعد تہران کئی دھماکوں سے گونج اٹھا۔
ایران پر امریکی اسرائیلی حملہ پر لبنان کا ردعمل
تہران ۔ 28 فروری (ایجنسیز) ایران پر حملوں کے بعد لبنان کے وزیراعظم کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان کے وزیر اعظم نواف سلام نے حزب اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کو کسی مہم جوئی میں گھسیٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی اور اتحاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔