ایرانی قونصل متعینہ حیدرآبادکی وزیر داخلہ سے ملاقات

   

حیدرآباد۔ وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی سے قونصل جنرل ایران متعینہ حیدرآباد محمد حسین بنی اسدی نے آج ملاقات کی ۔ قونصل جنرل ایران متعینہ حیدرآباد کے عہدہ کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد محمد حسین نے آج دفتر وزارت داخلہ پہونچ کر جناب محمود علی سے ملاقات کی ۔ یہ ملاقات خیر سگالی ملاقات رہی ۔ جناب محمد حسین نے محمد حق بن قمی کی معیاد کی تکمیل کے بعد ایرانی قونصل متعینہ حیدرآباد کی دمہ داری سنبھالی ہے ۔ انہوں نے اس سے قبل بلغاریہ ‘ برازیل ‘ پاکستان اور دوسرفے ممالک میں بھی سفارتی خدمات انجام دی ہیں۔ اس موقع پر جناب محمود علی نے حکومت تلنگانہ کی جانب سے مکمل تعاون کا تیقن دیا ۔