ایرایشیا اور سن رائزرس حیدرآباد اشتراک

   

حیدرآباد: ایر ایشیا نے سن رائزرس حیدرآباد کے ساتھ 2025 کے آئی پی ایل سیزن کے لیے آفیشل ایرلائن پارٹنرشپ کا اعلان کیا ہے۔ سن رائزرس حیدرآباد جو 2016 کی چمپیئن اور2018 و 2024 کی رنر اپ ٹیم رہی ہے، نے رواں سیزن میں راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں44 رنز سے فتح حاصل کر کے شاندار آغاز کیا۔ ایر ایشیا کی چیف کمرشل آفیسر امانڈا وو نے کہا، کرکٹ اور سفر دونوں لوگوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہیں۔ سن رائزرس حیدرآباد کے ساتھ یہ شراکت ہماری ہندوستان میں بڑھتی موجودگی کو مزید مضبوط کرے گی۔ سن رائزرس حیدرآباد کے سی ای او کے شنموگم نے کہا، ہم ایر ایشیا کو اپنے آفیشل ایرلائن پارٹنرکے طور پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ یہ شراکت شائقین کے لیے مزید دلچسپ تجربات لے کر آئے گی۔ ایر ایشیا اس سیزن میں خصوصی پروموشنز، گیمز، اور لکی ونرز کے لیے سن رائزرس حیدرآباد کی پریکٹس سیشنز میں شرکت جیسے دلچسپ مواقع فراہم کرے گی۔امید کرتے ہیں کہ ہمارا اشتراک کھیل اور سفر کو اور بھی شاندار بنائے گا ۔