نئی دہلی 11 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ہائیکورٹ نے آج سابق وزیر فینانس پی چدمبرم اور ان کے فرزند کارتی سے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی درخواست پر جواب طلب کیا ہے ۔ ای ڈی نے اپنی درخواست میں اس کیس میں دونوں کو دی گئی پیشگی ضمانت کو چیلنج کیا ہے ۔ جسٹس سریش کائت نے چدمبرم اور کراتی کو ای ڈی کی درخواست پر یہ نوٹس جاری کی ہے ۔ ای ڈی نے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کو منسوخ کرنے کی استدعا کی ہے ۔ عدالت نے اس مسئلہ پر آئندہ سماعت 29 نومبر کو مقرر کی ہے ۔ چدمبرم فی الحال آئی این ایکس میڈیا کیس میں گرفتاری کے بعد جیل میں ہیں۔