ایرفورس اکیڈیمی حیدرآباد میں کمبائنڈ گریجویشن پریڈ

   

حیدرآباد 16 جون (یواین آئی) حیدرآباد کے ڈنڈیگل ایرفورس اکیڈیمی میں کمبائنڈ گریجویشن پریڈ 20 جون کو ہوگی۔ ہندوستانی فضائیہ کی مختلف شاخوں میں پری کمیشننگ ٹریننگ کی تکمیل پر یہ پریڈ کی جائیگی۔چیف آف ایراسٹاف ایر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا، پریڈ کا معائنہ کرینگے ۔یہ تقریب سخت تربیت و کیڈٹ کی نوجوان عہدیدار کے طورپر تبدیلی کے ساتھ ملک کی ذمہ داری قبول کرنے کی علامت ہے ۔اس تقریب کے دوران فلائنگ اینڈ نیوی گیشن میں بالترتیب تربیت کی تکمیل کرنے والوں کو ونگس اور بریویٹس دیئے جائیں گے ۔ہندوستانی بحریہ اور انڈین کوسٹ گارڈس کے عہدیدارجنہوں نے ایرفورس اکیڈیمی میں تربیت حاصل کی کو ریوننگ آفیسر کی جانب سے ونگس دیئے جائیں گے ۔