سری ہری کوٹہ کے خلائی مرکز سے پی ایس ایل وی سی 44 اور کلام سیٹ کو چھوڑا گیا
حیدرآباد، 25؍جنوری (یواین آئی) ہندوستانی خلائی جانچ تنظیم( اسرو) کے پی ایس ایل وی سی 44 کو آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے کل شب مدار میں چھوڑا گیا۔ اس میں ہندوستان کا ملٹری سٹیلائٹ مائیکرو سیٹ۔ آر اور طلبہء کا تیار کردہ کلام سیٹ بھی شامل ہیں۔ اسر و کے اس پولار راکٹ کو 28 گھنٹے کی اُلٹی گنتی کے بعد 11.37 بجے شب چھوڑا گیا۔ 2019 میں یہ اسرو کا پہلا مشن ہے ۔ پی ایس ایل وی سی 44، 740کیلو گرام پرائمری سٹیلائٹ مائیکرو سیاٹ آر کی جگہ لے گا جو فوجی مقاصد کا ایمیجنگ سٹیلائٹ ہے ۔ پی ایس ایل وی۔سی 44،پی ایس ایل وی۔ڈی ایل کا پہلا مشن ہے اور یہ پی ایس ایل وی کی نئی شکل ہے ۔کلام سیٹ کو چینئی کی تنظیم اسپیس کڈس زی کے ارکان نے تیار کیا ہے ۔کلام سیٹ کا پہلی مرتبہ خلائی گاڑی کے زمین کے اطراف مدار کے چوتھے مرحلہ کے پلیٹ فارم کے طور پراستعمال کیاجارہا ہے ۔کلام سیٹ کو کامیابی کے ساتھ چھوڑے جانے کے بعد بانی و سی ای او اسپیس کڈس انڈیا کے سیشن نے کہاکہ اسرو نے راکٹ کی تیاری کیلئے کافی رقم خرچ کی اور اس کا ایک حصہ طلبہ کوتحقیق کیلئے دیا ۔یہ موقع طلبہ کیلئے کافی غیر معمولی تھا۔یہ ایرو اسپیس کی تمام طلبہ برادری کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے ۔ پی ایس ایل وی چار مرحلوں والی خلائی گاڑی ہے اس میں ٹھوس اور مائع کے مرحلوں میں ردوبدل کیاگیا ہے ۔پی ایس ایل وی۔سی 44،خلائی گاڑی کا چوتھا مرحلہ مدار میں داخل ہوگا تاکہ تجربات کرنے کے لئے مدار کا پلیٹ فارم قائم کیاجاسکے ۔کلام سیٹ کا پہلی مرتبہ پی ایس 4میں مدار کے پلیٹ فارم کے طورپراستعمال کیاجائے گا۔44.4 میٹر اونچے پی ایس ایل وی۔سی 44اپنے ساتھ مائیکرو سیٹ۔آر،امیجنگ سٹلائیٹ بھی لے جائے گا۔اس کو چھوڑے جانے کے تقریبا 80سکنڈ س کے بعد سٹلائیٹس مدار میں داخل کئے گئے ۔مائیکرو سیٹ آر کو ڈی آر ڈی او نے اپنے لیب میں تیار کیا ہے ۔اس مشن کی کامیابی پراپنی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسرو کے صدرنشین کے سیوننے کہاکہ یہ پہلا پی ایس ایل وی ہے جو چھوٹے مدار میں چھوڑا گیا ہے ۔انہوں نے ساتھ ہی کلام سیٹ تیار کرنے والے طلبہ کو بھی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کلام سیٹ کا وزن 1.2کیلوگرام ہے ۔پی ایس 4سائز کے اعتبار سے کافی چھوٹا ہے ۔اس کی اونچائی 2.5میٹر اور قُطر1.34میٹر ہے ۔اس کے دو لکوڈ انجنس ہیں ۔پی ایس 4متعلقہ مداروں میں سٹلائیٹس کو مناسب طورپر بھیجنے کے لئے ذمہ دار ہے ۔اسرو کے عہدیداروں کے مطابق پی ایس 4آئندہ چھ ماہ تک برقراررہے گا۔انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل وی راکٹ ، کسی بھی پی ایس ایل وی راکٹ کی طرح نہیں ہے بلکہ اس کیلئے کئی اختراعی اقدامات کئے گئے ہیں ۔سیون نے کہاکہ اسرو تمام ہندوستانی طلبہ کو خلائی تحقیق کے لئے مدد کرنے تیار ہے ۔وزیراعظم نریندر مودی نے پی ایس ایل وی کو چھوڑے جانے کے بعد اسرو اور طلبہ کو مبارکباد پیش کی ہے ۔انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے ایک اور پی ایس ایل و ی کو کامیابی کے ساتھ چھوڑے جانے پر سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔