ایرپور ٹ پر حالت نشہ میں خاتون مسافرکی ہنگامہ آرائی

   

شمس آباد : /29 ڈسمبر (سیاست نیوز) شمس آباد ایرپورٹ میں ایک خاتون نے حالت نشہ میں ہنگامہ کیاجسے سی آئی ایس ایف عہدیداروں نے گرفتار کرکے شمس آباد پولیس کے حوالہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق شمس آباد سے ممبئی جانے والی انڈیگو فلائیٹ میں اس خاتون نے دیگر مسافرین کے ساتھ بدکلامی کی اورانہیں ہراساں کررہی تھی ۔ مسافرین کی شکایت پر پولیس نے اسے حراست میں لیتے ہوئے شمس آباد پولیس کے حوالہ کردیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ (ش)