حیدرآباد : /28 مئی (سیاست نیوز) گولکنڈہ علاقہ میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں ایرکولر میں پانی بھرنے کے دوران ایک خاتون برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ عرشیہ بیگم جو محمد جمیل کی بیوی تھی ساکن بڑا بازار آج صبح اپنے مکان میں ایرکولر میں پانی بھررہی تھی کہ اچانک شاک لگنے سے وہ فوت ہوگئی ۔ عرشیہ بیگم کو فوری رشتہ داروں نے گولکنڈہ ایریا ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ڈاکٹرس نے انہیں مردہ قرار دیا ۔ پولیس گولکنڈہ نے مقدمہ درج کرلیا ۔ گولکنڈہ علاقہ میں اسی قسم کا ایک اور واقعہ پیش آیا جس میں برقی شارک لگنے سے ہوٹل کا ملازم فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 24 سالہ نوشاد خان متوطن اترپردیش گولکنڈہ علاقہ میں ایک ہوٹل میں ملازم تھا اور رات کے وقت وہ برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ آج ہوٹل انتظامیہ کو اس کی نعش باورچی خانہ سے دستیاب ہوئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات جاری ہے ۔ ب