ایس آر نگر میں نوجوان کا قتل

   

حیدرآباد /13 مارچ (سیاست نیوز ) ایس آر نگر میں ایک نوجوان کا قتل کردیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق 32 سالہ محسن پر اس کے ساتھیوں نے حملہ کرکے قتل کردیا ۔ یہ واردات کل رات دیر گئے علاقہ ایس آر نگر میں پیش آئی ۔ انسپکٹر پولیس ایس آر نگر مسٹر مرلی کرشنا نے بتایا کہ محسن پر کل رات دیر گئے حملہ کیا گیا ۔ یہ شخص کچرا چننے کا کام کرتا تھا اور اسی علاقہ میں رہتا تھا جس کا تعلق کرناٹک سے تھا ۔ ذرائع کے مطابق متوفی کے ساتھیوں ابو اور گورا نامی دو افراد نے اس پر حملہ کرکے ہلاک کیا گیا ۔ پولیس ایس آر نگر نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔