ایس آر نگر کے روڈی شیٹر گھنشام بلویر سنگھ کے خلاف پی ڈی ایکٹ کا نفاذ

   

حیدرآباد۔/30 اکٹوبر ، ( سیاست نیوز) پولیس کمشنر حیدرآباد نے ایس آر نگر پولیس اسٹیشن سے وابستہ عادی سارق گھنشام بلویر سنگھ پر پی ڈی ایکٹ نافذ کرتے ہوئے اسے جیل بھیج دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بلویر سنگھ شہر حیدرآباد کے علاوہ سائبرآباد اور رچہ کنڈہ میں بھی 17 مقدمات میں ملوث ہے اور اپنی اس غیر قانونی سرگرمیوں سے عوام کو خوفزدہ کررہا تھا۔ بلویر سنگھ کے خلاف 2018 میں ایس آر نگر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا تھا اور وہ چنچل گوڑہ جیل میں قید ہے۔