حیدرآباد : /9 جنوری (سیاست نیوز) قمار بازی میں ملوث ہونے والے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ٹاسک فورس پولیس نے 20 جواڑیوں کو گرفتار کرلیا ۔ ویسٹ زون ٹاسک فورس کی ٹیم نے ایس آر نگر امیرپیٹ علاقہ میں واقع ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر دھاوا کرتے ہوئے قماربازی کے آرگنائز ایس رماکانت ریڈی اور دیگر کو گرفتار کرلیا ۔ اس کارروائی میں ٹاسک فورس پولیس نے 4,88,000.00 نقد رقم اور تاش کے پتے بھی برآمد کرلئے اور ان کے خلاف مزید کارروائی کیلئے پولیس اسٹیشن ایس آر نگر کے حوالے کردیا ۔