ایس ایس بی اور اے پی ایف نیپال رابطہ اجلاس

   

Ferty9 Clinic

گنگ ٹوک ۔ 8ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سرحدی محافظین فوج ہندوستان اور نیپال نے اسلحہ کی اسمگلنگ ، دھماکوں مادوں ، منشیات ، ناجائز اشیاء اور جعلی ہندوستانی کرنسی نوٹس کی غیرقانونی منتقلی پر رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں باہم تبادلہ خیال کیا ۔ ڈی آئی جی سطح کے رابطہ اجلاس میں جو دسویں بار منعقد کیا گیا ہے مسلح سرحدی فوج ہندوستان اور مسلح پولیس فورس نیپال کا مشترکہ اجلاس ہر مہینہ کی پہلی تاریخ کو منعقد کیا جاتا ہے اور دراندازی پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے ۔ جنگی زندگی کے تحفظ اور اسلحہ کی اسمگلنگ کے انسداد کیلئے اقدامات پر غور کیا جاتا ہے ۔ تعمیر و مرمت اور نقصان زدہ سرحدی ستونوں کی ازسرنو تعمیر بھی سرفہرست موضوعات میں شامل رہی ہیں ۔