5.28 لاکھ امیدواروں کی شرکت متوقع
حیدرآباد۔ 8 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ میں سکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (SSC) پبلک امتحانات کا 14 مارچ سے آغاز ہوگا جو 16 اپریل تک جاری رہیں گے۔ امتحانات کے اوقات صبح 9:30 تا 12:30 بجے دن رہیں گے۔ امتحانات میں جملہ 517727 ریگولر امیدواروں کی شرکت متوقع ہے جن میں 256811 طالبات نے امتحانات کے لئے رجسٹرڈ کرایا ہے۔ پرائیویٹ اور ایک مرتبہ ناکام امیدواروں کی تعداد 10512 ہے۔ خانگی اسکولوں کے طلبہ کی تعداد 250015 درج کی گئی جبکہ سرکاری اسکولوں کے طلبہ 207573 ہیں۔ ویلفیر اسکولس کے طلبہ کی تعداد 60139 درج کی گئی۔ عہدیداروں کے مطابق پہلی مرتبہ ہال ٹکٹ پر طلبہ کے لئے کیو آر کوڈ دیا گیا ہے جس کے تحت امتحانی مراکز کی رہنمائی رہے گی۔ ہال ٹکٹس تمام اسکولوں کو اسپیڈپوسٹ کے ذریعہ روانہ کردیئے گئے اور محکمہ تعلیم کی ویب سائیٹ پر دستیاب ہیں۔ ویب سائیٹ http://www.bse.telangana.gov.in سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ می سیوا واٹس ایپ نمبر 8096958096 سے بھی ہال ٹکٹ حاصل کرنے کی سہولت رہے گی۔ سکریٹری محکمہ تعلیم یوگیتا رانا نے امتحانات کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ 1