ایس ایس سی امتحانات کا آج سے آغاز

   

حیدرآباد /15 مارچ ( سیاست نیوز ) ایس ایس سی پبلک امتحانات کا کل 16 مارچ سے آغاز ہورہا ہے ۔ امتحان میں شرکت کرنے والے طلباء کو اپنے امتحان میں داخل ہونے کیلئے 5 منٹ کی تاخیر کی اجازت دی جاسکتی ہے ۔ تاہم طلباء کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ امتحانی مرکز کو ایک گھنٹہ قبل پہونچ جائیں ۔ امتحان کا وقت صبح 9.30کو ہے اور طلباء کو 8.45 منٹ سے ہی سنٹر میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی اور 9.35 منٹ کے بعد داخلہ بند کردیا جائے گا ۔ ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن ٹی وجئے کمار نے کہا کہ 5 منٹ یعنی 9.35 کے بعد آنے والے طلباء کو امتحان سنٹر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ 16 مارچ سے شروع ہونے والے ان امتحانات کا اختتام 3 اپریل کو ہوگا ۔