حیدرآباد۔23۔ فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ میں ایس ایس سی سرکاری امتحانات اپریل میں منعقد ہوں گے ، اس سے قبل طلبہ کو امتحانات کی تیاری کے سلسلہ میں پری فائنل امتحانات منعقد کئے جارہے ہیں۔ سرکاری اسکولوں میں 27 فروری سے پری فائنل امتحانات کا آغاز ہوگا۔ عہدیداروں کے مطابق پری فائنل امتحانات 6 دن تک جاری رہینگے اور امتحانی اوقات صبح 9.30 بجے تا دوپہر 12.30 بجے رہیں گے۔ طلبہ کو روزانہ صبح 8 تا 9.30 بجے اور سہ پہر 4.00 تا شام 5.00 بجے اسپیشل کلاسیس میں شرکت کرنی ہوگی۔ر