اردو میڈیم 73.45 فیصد، ٹمریز کے 94.66 اور 25 اسکولس کے صفر نتائج، 14 جون سے سپلیمنٹری امتحانات
حیدرآباد۔ 10 مئی (سیاست نیوز) ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا آج اعلان کردیا ہے۔ کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کا مجموعی تناسب 86.60 فیصد رہا ہے۔ لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب 88.53 فیصد اور لڑکوں کی کامیابی کا تناسب 84.68 فیصد رہا ہے۔ اضلاع کی سطح پر دسویں جماعت کے نتائج میں ضلع نرمل سرفہرست رہا ہے۔ جہاں 99 فیصد نتائج برآمد ہوئے جبکہ ضلع وقارآباد کو آخری مقام حاصل ہوا ہے۔ جس کے 59.46 فیصد نتائج برآمد ہوئے۔ 14 تا 22 جون سپلیمنٹری امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 25 اسکولس کے نتائج صفر آئے ہیں۔ اردو میڈیم اسکولس کی کامیابی کا تناسب 73.45 فیصد رہا ہے۔ ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے سرکاری اسکولس کے نتائج حوصلہ افزا برآمد ہونے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ساتھ ہی ناکام ہونے والے طلبہ کو مایوس ہوئے بغیر سپلیمنٹری امتحانات کی تیاری کرنے پر زور دیا اور انتہائی اقدام کیلئے ہرگز قدم نہ اٹھانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل کی حکمت عملی بہتر انداز میں ترتیب دینے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ 3 تا 13 اپریل ریاست میں دسویں جماعت کے امتحانات کا انعقاد کیا گیا۔ جملہ 4,84,620 طلبہ نے امتحانات میں شرکت کی۔ اس مرتبہ دسویں جماعت کے امتحانات 6 پیپرس پر مشتمل تھے۔ اس لئے عہدیداروں نے پرچوں کی جانچ کا عمل جلدی مکمل کرلیا۔ نتائج کی اجرائی سے قبل تمام احتیاطی اقدامات کئے گئے۔ دو تین مرتبہ ویریفکیشن کیا گیا ۔ ساتھ ہی تکنیکل ٹرائلس کو مکمل کیا گیا۔ ناکام ہونے والے طلبہ کے لئے 14 تا 22 جون صبح 9:30 بجے سے 12:30 بجے تک اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا۔ 26 مئی سے اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کیلئے امتحانی فیس داخل کی جاسکتی ہے۔ ریاست بھر میں 6163 طلبہ نے 10/10 پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔ اردو میڈیم اسکولس سے 7758 طلبہ نے امتحانات میں شرکت کی۔ 5698 طلبہ نے کامیابی حاصل کی۔ اردو میڈیم اسکولس کی کامیابی کا مجموعی تناسب 73.45 فیصد رہا ہے۔ ناکام ہونے والے طلبہ اپنے مارکس کی دوبارہ گنتی کراسکتے ہیں۔ نتائج کی اجرائی کے بعد اندرون 15 یوم ہر سبجیکٹ کے لئے 500 روپے فیس داخل کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کراسکتے ہیں۔ دسویں جماعت کے نتائج میں ٹی ایس ریسیڈنشیل اسکولس کے 98.25 فیصد نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ سوشل ویلفیر ریسیڈنشیل اسکولس کے 95.24 فیصد، بی سی ویلفیر کے 90.03 فیصد، میناریٹی ریسیڈنشیل اسکولس کے 94.66 فیصد، ٹرائیبل ویلفیر کے 92.93 فیصد، ماڈ اسکولس کے 91.3 فیصد، خانگی اسکولس کے 90.9 فیصد، کے بی بی وی اسکولس کے 83.86 فیصد ایڈیڈ اسکولس 83.85 فیصد، ضلع پریشد اسکولس کے 79.14 فیصد، آشرم اسکولس کے 77.67 فیصد، گورنمنٹ اسکولس کے 72.39 فیصد نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ ن