ایس ایم سی کے تمام کارپوریٹرس جنوری میں ممبئی اور پونے کا دورہ کریں گے : جنید اعظم

   

سری نگر: سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے میئر جنید اعظم متو کا کہنا ہے کہ ایس ایم سی کے تمام کارپوریٹرس ماہ جنوری میں ایک سٹیڈی ٹور میں حصہ لینے کے لئے مہاراشٹرہ کے ممبئی اور پونے کا دورہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ کارپورہٹرس ممبئی اور پونے کی کارپوریشنز کے کارپوریٹرس کے ساتھ خصوصی میٹنگیں کریں گے ۔جنید اعظم متو، جنہوں نے حال ہی میں جموں وکشمیر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی، نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔