نئی دہلی ۔ 2اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بینک میں ماہانہ محفوظ رقم کا لحاظ کئے بغیر انٹرنیٹ یا موبائیل بینکنگ کے ذریعہ فنڈ کی منتقلی بالکل مفت عمل میں لائی جاسکتی ہے ۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا ( ایس بی آئی) کے کھاتہ دار اپنے کھاتوں کو عصری بناسکتے ہیں کیونکہ ایس بی آئی یکم اکٹوبر 2019 سے اپنی خدمات کے معاوضے پر نظرثانی کررہا ہے ۔ جہاں بعض خدمات کے معاوضوں میں کوئی تبدیلی نہیں واقع ہوئی ، وہیں بعض ایسی خدمات میں جن کے چارجس پر نظرثانی کر کے انہیں کم کیا گیاہے ۔ ایسے کھاتہ دار جن کیلئے ماہانہ اوسط رقم (MAB) رکھنا مشکل ہو ان کیلئے یہ خوش خبری ہے کہ کم سے کم کھاتے کی رقم کو 80فیصد تک گھٹا دیا گیاہے ۔
نقد رقومات کی گھر کے قریب یا گھر سے دور ایس بی آئی کی شاخ سے نکاسی کی نئی شرحیں حسب ذیل ہوں گی
بغیر چارج کے
ہر ماہ رقم کی نکاسی
:
سیونگس بینک میں بقیہ رقم کا اوسط (AMB)
2مرتبہ
:
25000 روپیوں تک چھوٹ
10مرتبہ
:
25ہزار سے 50ہزار روپیوں تک
15مرتبہ
:
50ہزار سے 1لاکھ تک
متعدد بار
:
1,00,000 سے زائد
50روپئے + جی ایس ٹی مفت معاملات سے ہٹ کر دیگر معاملت کے چارجس