ایس بی آئی میں اپرینٹس عہدوں کے لیے درخواستیں مطلوب

   

Ferty9 Clinic

تلنگانہ میں 125 جائیدادیں ، آن لائن ادخال درخواست کی آخری تاریخ 26 جولائی مقرر
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : اسٹیٹ بینک آف انڈیا ( ایس بی آئی ) کی سنٹرل رکروٹمنٹ اینڈ پروموشن ونگ کی جانب سے اپرینٹسیس کے عہدوں پر تقرر کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کیے ہیں ۔ جائیدادوں کی تعداد 6100 ہے اس میں تلنگانہ میں 125 اور آندھرا پردیش میں 100 ہیں ۔ اپرینٹس ٹریننگ کی مدت ایک سال ہے ۔ اس کے لیے کسی مسلمہ یونیورسٹی یا ادارہ سے گریجویشن میں کامیاب امیدوار اہل ہیں ۔ امیدوار کی عمر 31 اکٹوبر 2020 کو 20 اور 28 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ اس میں ایس سی ، ایس ٹی ، او بی سی ، پی ڈبلیو ڈی امیدواروں کے لیے قواعد کے مطابق عمر میں رعایت ہوگی ۔ ایک سالہ ٹریننگ کے دوران ماہانہ 15000 روپئے اسٹائپنڈ دیا جائے گا ۔ امیدواروں کا انتخاب آن لائن تحریری امتحان ، مقامی زبان کے ٹسٹ اور میڈیکل ٹسٹ کی اساس پر ہوگا ۔ اس کے لیے آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ 26 جولائی ہے جو اس ویب سائیٹ https://bank.sbi/web/careers ، apprenticeshipindia.org پر روانہ کی جانی چاہئے ۔۔