حیدرآباد ۔27 ۔ فروری (سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ جشنو دیو ورما نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا حیدرآباد سرکل کے اسٹاف کی ستائش کی جنہوں نے مسلح افواج فلیگ ڈے فنڈ میں 53 لاکھ روپئے کا گراں قدر عطیہ دیا ہے۔ چیف جنرل مینجر اسٹیٹ بینک آف انڈیا حیدرآباد سرکل ایس رادھا کرشنن نے لوک بھون میں گورنر کو چیک حوالے کیا۔ گورنر جو مسلح افواج فلیگ ڈے فنڈ کے صدرنشین بھی ہیں، ایس بی آئی ملازمین کے جذبہ انسانی ہمدردی کو سراہا ۔ اس موقع پر کیپٹن سرینواسلو ڈائرکٹر سینک ویلفیر اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔ گورنر نے کہا کہ ایک عظیم کاز کیلئے ایس بی آئی کے ملازمین نے گراں قدر عطیہ دیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دیگر اداروں کے ملازمین اور عوام کو کسی طرح فلیگ ڈے فنڈ میں عطیہ دینے کا جذبہ پیدا ہوگا۔ انہوں نے جنگ میں حصہ لینے والے فوجیوں کے علاوہ سابق فوجیوں ، جنگی بیواؤں اور ان کے افراد خاندان کیلئے ایس بی آئی کی جانب سے مختلف فلاحی اقدامات کی ستائش کی۔1