وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے دوشانبے میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کی۔ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اس میٹنگ میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ایل اے سی پر جاری کشیدگی کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔وزیر خارجہ ایس ایس جیشنکر نے خود ٹویٹ کرکے یہ معلومات دیں۔اس ملاقات میں دونوں فریقین نے سینئر فوجی کمانڈروں کی میٹنگ جلد کرنے پر اتفاق کیا۔لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) کا ذکر کرتے ہوئے ایس جیشنکر نے مصافحہ کرنے کی تصویر ٹویٹ کی “ہمارے تعلقات کی ترقی کے لئے سرحدی علاقوں میں امن و سکون کی مکمل بحالی ضروری ہے۔ اس اجلاس میں سینئر فوجی کمانڈروں کا جلد اجلاس بلانے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔