جنگاؤں ۔ 14 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست و ایم ایل سی نے مسلم کنونشن کے خطاب کے بعد ایس سی مالا قائد تاٹی کمار، ایس سی مادیگا قائد بی سرینواس رکن بلدیہ، ایس ٹی قائد ڈاکٹر لکشمی نارائنا نائک کے مکان پہنچ کر ایس سی، ایس ٹی قائدین سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس موقع پر ایس سی مالا قائد تاٹی کمار نے جناب عامر علی خان کی آمد پر خوشنودی کا اظہار کیا اور کہا کہ پچھڑے ہوئے لیڈر کے مکان پر ملاقات کرنا یہ ہمارے لئے خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے ملک اور ریاست کی صورت حال پر جناب عامر علی خان سے تبادلہ خیال کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ایس ٹی قائد ڈاکٹر لکشمی نارائنا نائک سے ملاقات کی۔ اس وقت ڈاکٹر لکشمی نارائنا نائک نے جناب عامر علی خان گلپوشی و شال پوشی کی اور کہا کہ آج کانگریس کا اقتدار میں آنا ایس ٹی کی دلچسپی کا نتیجہ ہے۔ دریں اثناء جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر و ایم ایل سی کے ضلع جنگاؤں کے دورہ کے موقع پر محمد جمال شریف ایڈوکیٹ کی قیادت میں مسلم نوجوانوں کی بڑی تعداد نے جنگاؤں سے دو کیلو میٹر پہلے ایک ریالی کی شکل میں انہیں وجیا اے سی فنکشن ہال لایا گیا۔ راستہ میں ان کی آمد پر نوجوانوں نے مسرت کا اظہار کیا اور وہیں ان کی مولانا شاکر حسین قاسمی خطیب و امام جامع مسجد کے ہاتھوں شال پوشی کی گئی۔ جیسے ہی وہ جنگاؤں میں داخل ہوئے ان کی آمد پر جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا اور مسلمانوں نے مسرت کا اظہار کیا۔