ایس سی ہاسٹل میں کھانا کھانے کے بعد 15 طلباء متاثر

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) گدوال ضلع ہیڈکوارٹر کے ایس سی ہاسٹل میں کھانا کھانے سے 15 طلباء بیمار ہوگئے ، جنہیں علاج کیلئے مقامی سرکاری دواخانہ لے جایا گیا ۔ ڈاکٹروں نے معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ بعض طلباء کی حالت بہتر ہے، صرف ایک طالب علم کی حالت تشویشناک ہے ۔ طلباء نے آج صبح ناشتہ کیا اور اسکول چلے گئے ۔ آدھے گھنٹے بعد انہیں الٹیاں ہونے لگیں اور انہیں دواخانہ لے جایا گیا ۔ طلباء نے بتایا کہ ناشتہ میں انہیں اپما دیا گیا تھا جس میں کیڑے تھے۔ طلباء نے جب وارڈن کو بتایا تو وارڈن نے اپما پھینک دیا اور انہیں موز اور بسکٹ کھلاکر اسکول کو روانہ کیا تھا ۔ اپما کھانے کے بعد انہیں الٹیاں ہونے لگیں اور پیٹ درد بھی ہونے لگا تھا ۔ وارڈن کی لاپرواہی کی وجہ سے 15 طلباء بیمار ہوگئے جس میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ۔ (ش)