لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے جمعہ کو رائے بریلی سے ‘سماج وادی وجے یاترا’ کے ساتویں مرحلے کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ایس پی صدر نے ٹویٹ کیا، ’’لال دیہہ لالی لاسے، ارو دھری لال لنگور۔ بجرا دہ دانو دلن، جئے جئے جئے کپی سور۔ شری ہنومان جی کے مبارک درشن اور آشیرواد کے ساتھ رائے بریلی میں ’سماج وادی وجے یاترا‘ شروع ہوئی۔ ایس پی کے ترجمان اور قانون ساز کونسل کے رکن سنیل سنگھ ساجن نے بتایا کہ سماج وادی وجے یاترا کا یہ ساتواں مرحلہ ہے۔ انہوں نے کہا، “ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے رائے بریلی ضلع کے بچھراواں اسمبلی حلقہ کے چوروا میں ہنومان مندر کا دورہ کیا اور سماج وادی وجے یاترا کے ساتویں مرحلے کے آغاز سے پہلے بھگوان ہنومان کا آشیرواد لیا۔”