ایس پی سے اتحاد کی باتیں محض افواہ:انوپریا پٹیل

   

اعظم گڑھ: اپنا دل(ایس) کی صدر اور مرکزی وزیر انوپریا پٹیل نے اتوار کو واضح کیا کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے ساتھ ان کی پارٹی کے اتحاد کی باتیں محض افواہ ہیں۔یہاں ایک پروگرام میں شرکت کرنے پہنچی پٹیل نے کہا کہ اپنا دل نے گذشتہ تین انتخابات بی جے پی کے ساتھ اتحاد کر کے لڑے ہیں۔انہوں نے ایس پی سے اتحاد کی چہ میگوئیوں سے جڑے سوالوں کے جواب میں کہا کہ آئندہ سال انتخابات میں بھی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان چوتھی بار اتحاد کے سلسلے میں بات چیت چل رہی ہے ۔