لکھنؤ 21جنوری(سیاست ڈاٹ کام )سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ ایس پی ۔بی ایس پی اتحاد نے عام انتخابات کے لئے اترپردیش میں دونوں پارٹیوں کے کے درمیان سیٹوں کے انتخاب کا عمل پورا ہوچکا ہے صرف اس کا حتمی اعلان ہونا باقی ہے۔یادو نے پیر کو یہاں پارٹی کی طلبہ اکائی کے ذمہ داروں سے ملاقات کرنے کے بعد صحافیوں سے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے لئے ایس پی۔بی ایس پی اتحاد نے سبھی تیاریاں پوری کر لی ہیں سیٹوں کی شناخت بھی کر لی گئی ہے اور اب اس میں کوئی شبہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی اور بی ایس پی دونوں کے کارکنوں میں کسی بھی قسم کا کوئی شبہ نہیں ہے اور اب لوگوں نے ایک نئے وزیر اعظم کے انتخاب کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ایس پی اور بی ایس پی کارکنوں کے درمیان بہتر تال میل قائم ہے ہمارے کارکن بی ایس پی کے نعرے کو بھی بلند کر رہے ہیں۔ایس پی سربراہ مختلف کالج میں سماجوادی چھاتر سبھا کے جیتے ہوئے نمائندوں سے ملاقات کی اور ان کے تئیں دلی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایس پی۔ بی ایس پی اتحاد کے لیڈر کے بارے میں کہا کہ ہمارے درمیان تو وزیر اعظم کے کئی دعویدار ہیں لیکن بی جے پی کے پاس کوئی نیانا م نہیں ہے ۔ اتحاد تو اپنا وزیر اعظم منتخب کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے ۔