ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی پر مستقل پابندی زیرغور

   

بنگلورو : کرناٹک کے وزیرداخلہ اے جنندر نے آج کہاکہ پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی پر مستقل امتناع عائد کرنے کے عمل پر غور کیا جارہا ہے۔ اِن تنظیموں پر دہشت گردوں کی مدد کا الزام ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ اِن دو تنظیموں کے نہ صرف کرناٹک بلکہ ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گرد تنظیموں سے روابط ہیں۔ اِن پر امتناع عائد کرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ اِسی دوران پی ایف آئی کے دفاتر پر این آئی اے کے دھاوؤں کے بعد وزیرداخلہ کی رہائش گاہ کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔