’’ایسا لگتا ہے جہنم میں جی رہے ہیں‘‘

   

یوکرین کے میٹرنٹی ہاسپٹل میں خاتون کا بیان
کیف:یوکرین پر روس کے مسلسل حملوں سے وہاں کے میٹرنٹی اسپتالوں کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ ہاسپٹل میں موجود حاملہ خاتون ‘ایلبینا شنکر’ نے روسی حملوں کے بعد یوکرین کی صورتحال کو ’جہنم‘ قرار دیا۔ میڈیاسے بات کرتے ہوئے کیف میں موجود ایلبینا نے بتایا کہ ’24 فروری کو میری آنکھ روسی حملوں سے صبح 5 بجے کھلی، مجھے خواتین کی چیخوں اور آہ و بکا کی آوازوں نے خوفزدہ کردیا تھا۔’یوکرین میں حاملہ خواتین زیرزمین شیلٹرز میں بچے جنم دینے پر مجبور ہوگئی ہیں۔اِس وقت ایلبینا 32 ہفتوں کی حاملہ ہیں جنہیں کچھ مسائل کا سامنے ہونے کے سبب دو ہفتے قبل کیف کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور وہ اب تک وہیں ہیں۔ایلبینا کے مطابق وہ ملک کی موجودہ صورتحال کے سبب اس وقت شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں جس پر قابو پانے کے لیے وہ اسپتال کے بیڈ پر کتاب کا مطالعہ کرنے لگیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں ہے، ہم حقیقی جہنم میں رہ رہے ہیں، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ 21ویں صدی میں ایسا کچھ ہو سکتا ہے۔