ایشان کھڑ اور اننیا پانڈے ’’خالی پیلی‘‘ میں ایک ساتھ

   

Ferty9 Clinic

پچھلے کافی دنوں سے خبریں تھیں کہ اننیا پانڈے اور ایشان کھڑ ساوتھ میں بڑے پردے پر نظر آنے والے ہیں۔ اب یہ بات کنفارم ہوگئی ہے اننیا اور ایشان فلم ’’خالی پیلی‘‘ میں ساتھ نظر آنے والے ہیں جسے مقبول خان ڈائرکٹ کریں گے۔ حال ہی میں اس فلم کا پبلک لک شیر کیا گیا ہے۔ ایک ٹیکسی کے سہارے سے لگے ہوئے ایشان اور اننیا ایک دوسرے کی آنکھوں میں کھوئے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ خبروں کے مطابق ’’خالی پیلی‘‘ کا سیٹ ممبئی میں بنایا گیا ہے۔ زی اسٹوڈیوز اور ٹائیگر زندہ ہے، سلطان اور بھارت جیسی فلمیں ڈائرکٹ کرنے والے علی عباس ظفر اسے پروڈیوس کررہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ 11 ستمبر سے شروع ہوگئی اور یہ فلم 12 جون 2020 کو ریلیز ہوگی۔