ایشورپا مسئلہ کو دو دن میں حل کرلیا جائیگا : کتیل

   

Ferty9 Clinic

منگلورو ۔ کرناٹک بی جے پی صدر و رکن پارلیمنٹ نلین کمار کتیل نے آج کہا کہ ریاستی وزیر کے ایس ایشورپا کی جانب سے چیف منسٹر ایڈورپا کے خلاف کی گئی شکایت کو اندرون دو یوم حل کرلیا جائیگا ۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بی جے پی صدر نے کہا کہ اس مسئلہ پر ایشورپا کے ساتھ بات چیت کی جائے گی اور اسے دو دن میں حل کرلیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ایشورپا سے شخصی طور پر بات کرنے کے بعد ہی اختلاف رائے کو دور کیا جاسکتا ہے ۔ کتیل نے کہا کہ بی جے پی رکن اسمبلی بسنا گوڑا پاٹل یتنال کو چیف منسٹر کے خلاف تنقیدی ریمارکس پر نوٹس بھی جاری کی گئی ہے ۔ ریاست میں مجوزہ ضمنی انتخابات سے متعلق سوال رپ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ تینوں ہی حلقوں سے بی جے پی کامیابی حاصل کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ اختلافات فطری بات ہیں لیکن انہیں دور کرلیا جائیگا۔