نئی دہلی ۔13 اگسٹ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) ایشوریہ پیسئے موٹر اسپورٹس میں خطاب حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی اتھلیٹ بن گئی ہیں جیسا کہ انھوں نے ہنگری میں منعقدہ ایف آئی ایم ورلڈ کپ کے خاتون زمرے کے آخری مرحلہ میں چوتھا مقام حاصل کیا لیکن مجموعی طورپر 23 سالہ ہندوستانی اتھلیٹ نے 65 نشانات کے ذریعہ خطاب اپنے نام کیا جوکہ دوسرے مقام پر آنے والی حریف سے 4 نشانات کا فرق ہے ۔ ایشوریہ نے اتوار کو ایف آئی ایم جونیر زمرے میں بھی دوسرا مقام حاصل کیا ۔