ایشوریہ نے ہاٹ سین کی وجہ ہالی ووڈ فلم ’’ٹرائے‘‘ چھوڑدی تھی

   

بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ایشوریہ رائے بچن نے کئی ہالی ووڈ فلموں میں بھی کام کیا ہے مگر خبر ہے کہ تقریباً 14 سال پہلے انہوں نے ایک ہالی ووڈ فلم میں صرف اس لئے کام کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ اس میں انہیں کئی ہاٹ سین فلمانے تھے جی ہاں حال ہی میں ایک مشہور میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ سال 2004 کی فلم ’’ٹرائے‘‘ میں براڈپٹ کے مقابل کام کرنے کے لئے پہلے ایشوریہ سے ربط کیا گیا تھا لیکن تب ایشوریہ نے یہ فلم صرف اس لئے ٹھکرادی تھی کیونکہ اس میں ایشوریہ پر جو براڈپٹ کے ساتھ ہاٹ سین فلمائے جانے تھے اسے کرنے کے لئے وہ مطمئن نہیں تھیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ایشوریہ کے منع کرنے کے بعد یہ کردار پھر ہالی ووڈ اداکارہ ’’روربیرن‘‘ نے کیا تھا۔ خیر آپ کو بتادیں کہ آخری بار انیل کپور کے ساتھ فلم فنے خان میں نظر آئیں ایشوریہ کو لے کر خبر یہ بھی ہے کہ اپنے شوہر ابھیشیک کے ساتھ وہ ’’گلاب جامن‘‘ نامی جس فلم میں کام کرنے والی ہیں وہ جلد شروع نہیں ہو پائے گی۔