کولمبو ۔ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایشیا کپ کے سری لنکا میں ہونے والے میچز کے پہلے مرحلے کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا۔کولمبو میں سوپر فور مرحلے کے میچز کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 10 ڈالر ہوگی۔کولمبو میں میچزکا زیادہ سے زیادہ ٹکٹ 400 ڈالر، کینڈی میں بنگلا دیش اور سری لنکا کے میچ کی کم سے کم قیمت 5 ڈالر مقررکی گئی ہے۔کینڈی میں گرینڈ اسٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 50 ڈالر ہوگی۔ دوستمبر کو ہونے والا پاکستان اور ہندوستان کا میچ بھی شامل ہے اور اس مقابلے کی ٹکٹوںکی کافی مانگ ریکارڈ کی گئی ہے ۔