نیپال کی نا تجربہ کار ٹیم کو 238رنوں سے ہرایا
ملتان( پاکستان ):ایشیا کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو 238 رنز سے شکست دے دی۔ملتان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ دووکٹوں کے جلد گرجانے کے بعد بابر اعظم اور افتخار احمد نے شاندار بیٹنگ کرکے نیپال کو 343 رنز کا نشانہ دیا، جواب میں مہمان ٹیم 24 ویں اوور میں 104 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بابر اعظم 151 رنز بنا کر آخری اوور میں أؤٹ ہوئے جب کہ افتخار احمد 71 گیندوں پر 109 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان نے 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 342 رنز بنائے۔ جیت کیلئے343 رنز کے نشانہ کے تعاقب میں نیپال کی بیٹنگ لائن پتوں کی طرح بکھرگئی۔نیپال کی پوری ٹیم 104 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کا اگلا میاچ ہفتہ کو انڈیا کیساتھ سری لنکا میں ہوگا۔