ابوظبی۔18؍ستمبر( ایجنسیز ) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے 11 ویں میچ میں سری لنکا نے آج افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سوپرفور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا اور ساتھ ہی افغان ٹیم کا ایونٹ میں سفر ختم ہوگیا۔سری لنکا نے افغانستان کا 170 رنز کا نشانہ با آسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ایشیا کپ میں گروپ بی کا یہ اہم میچ ابو ظبی میں کھیلاگیا جہاں افغانستان کے کپتان راشد خان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکو رکیے۔اس شکست کے بعد افغانستان کا ایشیا کپ 2025 میں سفر ختم ہوگیا جبکہ گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلادیش نے سوپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔گروپ بی میں سری لنکا مسلسل 3 میچز میں کامیابی کے ساتھ 6 پوائنٹس حاصل کرکے پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ بنگلادیش کے 4 پوائنٹس ہیں۔