ایشیا کپ ٹرافی کی حوالگی کیلئے محسن نقوی کی ایک اور تجویز

   

دوبئی : /21 اکٹوبر (ایجنسیز) چیرمین ایشین کرکٹ کونسل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی نے انڈین مینس کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ایشیاء کپ کی ٹرافی حوالے کرنے کیلئے دوبئی میں تقریب کے اہتمام کی تجویز پیش کی ہے ۔ یہ تقریب /10 نومبر کو منعقد کرنے کی تجویز ہے ۔ اس سلسلہ میں اے سی سی اور بی سی سی آئی کے درمیان خط و کتابت ہوئی ہے ۔ نقوی نے کراچی میں میڈیا کو بتایا کہ بی سی سی آئی کے ساتھ خط و کتابت کے بعد اے سی سی نے انہیں مطلع کیا ہے کہ ہم ہندوستانی کپتانی سوریا کمار یادو اور ان کے کھلاڑیوں کیلئے /10 نومبر کو دوبئی میں تقریب منعقد کرکے ٹرافی حوالے کریں گے ۔