ابوظہبی، 23 ستمبر (ایجنسیز) پاکستان نے ایشیا کپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنمنٹ میں آج سری لنکا کو بہ آسانی شکست دے کر فائنل میں اپنی رسائی کے امکان کو برقرار رکھا ہے۔ سلمان آغا نے ٹاس جیتا اور پاکستان نے سری لنکا کو 133/8 تک محدود رکھا۔ شاہین آفریدی نے 3 وکٹ لئے۔ پاکستان نے بارہ گیندیں قبل 138/5 پر میچ جیت لیا۔ حسین طلعت کو آل راونڈ پرفارمنس (2 وکٹ، 32 ناٹ آوٹ) پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔