ایشیائی باشندوں میں کولیسٹرال کی سطح میں اضافہ کا رجحان : اسٹڈی میں انکشاف

   

حیدرآباد 5 جون ( پی ٹی آئی ) ایشیائی باشندوں میں کولیسٹرال کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مغربی اقوام میں یہ شرح کم ہوتی جارہی ہے ۔ تاہم ایشیائی ممالک کی نسبت یہ ہنوز زیادہ ہے ۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیوٹریشن کے ڈاکٹر اے لکشمیا نے یہ بات بتائی ۔ وہ ایک حالیہ ریسرچ پیپر کے لکھنے والوں میں شامل ہیں جو عالمی کولیسٹرال شرح پر اب تک کا سب سے بڑا ریسرچ تھا ۔ لکشمیا نے میڈیا کو بتایا کہ دوران تحقیق پتہ چلا ہے کہ ایشیائی باشندوں میں کولیسٹرال کی شرح میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ مغربی ممالک کے عوام میں یہ شرح نسبتا کم ہوتی جا رہی ہے ۔