ایف 16 طیارے یوکرین کو نہ مل سکے

   

کیف:روس کے خلاف جنگ کے پلڑے کا رخ موڑنے کے لیے یوکرین نے اس سے بہت زیادہ امیدیں باندھ رکھی تھیں۔یوکرینی فضائیہ کے ترجمان یوری احنات نے مقامی ٹیلی ویڑن کوبتایا کہ ملک آنے والے موسم خزاں یا موسم سرما میں امریکی ساختہ F-16لڑاکا طیارے استعمال نہیں کر سکے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلے ہی واضح ہے کہ ہم آنے والے موسم خزاں اور موسم سرما میں F-16لڑاکا طیاروں کے ساتھ یوکرین کا دفاع نہیں کر سکیں گے۔