ایفلو کے وائس چانسلر آئی سی سی آر کی جنرل اسمبلی کے لئے نامزد

   

حیدرآباد۔ انگلش اینڈ فارین لینگویجس یونیورسٹی (ایفلو)کے وائس چانسلر پروفیسر ای سریش کمار،انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنس (آئی سی سی آر)نئی دہلی کی جنرل اسمبلی کیلئے نامزد کئے گئے ۔پروفیسر کمار کا انتخاب 28جولائی کو ہوئی آئی سی سی آر گورننگ بورڈ کے اجلاس میں کیاگیا۔ان کی معیاد تین سال ہوگی۔وزارت تعلیم نے حال ہی میں کمار کو یوجی سی کا رکن مقرر کیا تھا۔