سری نگر: بارہمولہ کی 19 انفنٹری کے جی او سی میجر جنرل اجے چند پوریا نے اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر گذشتہ روز تین در اندازوں کی ہلاکت کو بڑی کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ مہلوکین کی تحویل سے چینی ساخت کے ایم 16 ہتھیار ملنا ایک غیر معمولی باز یابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اس نئی پیشرفت کا جائزہ لیں گے ۔موصوف جی او سی نے ان باتوں کا اظہار جمعے کو میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ اوڑی سیکٹر میں ایل او سی پر در اندازی کی کوشش کرنے کے دوران تین در اندازوں کی ہلاکت سیکورٹی فورسز کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔ان کا کہنا تھا: ‘مہلوکین کی تحویل سے چینی ساخت کی ایم16 ہتھیاروں کا ملنا ایک غیر معمولی باز یابی ہے اور سیکورٹی فورسز اس نئی پیشرفت کا جائزہ لیں گے ۔