ایل او سی پر در اندازی کی کوشش ناکام، 2دہشت گرد ہلاک

   

جموں۔ 30 جولائی (یو این آئی) فوج کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک انسداد در اندازی آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایک کامیاب انسداد در اندازی آپریشن کے دوران مستعد جوانوں نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جو لائن آف کنٹرول پر در اندازی کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں کی فوری کارروائی نے ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا۔ پوسٹ میں کہا گیا کہ جائے موقع سے 3 ہتھیار بر آمد کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ انٹلی جنس یونٹوں اور جموں و کشمیر پولیس کی مربوط انٹلیجنس اطلاعات آپریشن کی کامیابی کا باعث بن گئے ۔
ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے ۔ قبل ازیں فوج ایک پوسٹ میں کہا کہ پونچھ سیکٹر کے جنرل علاقے میں فنس کے ساتھ جوانوں نے دو افراد کی مشتبہ نقل و حرکت دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، آپریشن جاری ہے ۔ پوسٹ میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کے ساتھ آمنا سامنا ہوا۔