جموں :جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر سیکورٹی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے فوج کو جدید ترین اسلحہ و دیگر ساز وسامان سے مسلح کر دیا گیا ہے ۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ جموں کے ایئر فورس سٹیشن پر اپنی نوعیت کے پہلے ڈرون حملے اور دیگر اضلاع کے سرحدی علاقوں میں دیکھے جانے والے ڈرونز کے پیش نظر بھارتی فوج نے ایل او سی پر پیدا ہو رہے نئے حفاظتی خطرات سے نمٹنے کے لئے ایک جامع پالیسی مرتب کی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ آنے والے موسم سرما میں ممکنہ دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے فوج کو ایل او سی پر مزید چوکس و چوکنا کر دیا گیا ہے ۔مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ فوج کو پاکستانی ارادوں کو ناکام بنانے کے لئے ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے ۔