ایل او سی گولہ باری کے تبادلے میں ایک فوجی پورٹر زخمی

   

جموں15مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) جموں کشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ علاقے میں لائن آف کنٹرول پر جمعہ کے روز ہندوستان اور پاکستانی کی افواج کے درمیان گولہ باری کے نتیجے میں ایک فوجی پورٹر زخمی ہوا۔سرکاری ذرائع کے مطابق راجوری کے نوشہرہ علاقے میں لائن آف کنڑول پر جمعہ کی صبح ہند ۔پاک افواج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کے نتیجے میں ایک فوجی پورٹر زخمی ہوا۔پورٹر کی شناخت سرجیت کمار ساکن نوشہرہ کے بطور ہوئی ہے ۔