حیدرآباد ۔ 8 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : اگرچیکہ شہریوں کی جانب سے عہدیداروں پر اس بات کے لیے زور دیا جارہا ہے کہ پرانے شہر میں حیدرآباد میٹرو ریل اسٹریچ کے کاموں میں تیزی پیدا کی جائے لیکن اس میں اس بات پر غیر یقینی پائی جاتی ہے کہ آیا ایل اینڈ ٹی کی جانب سے اس کام کو انجام دیا جائے گا ۔ فنڈ کی کمی کے باعث ایل اینڈ ٹی کی جانب سے اولڈ سٹی میٹرو اسٹریچ کے کاموں کی انجام دہی میں بے قینی کی صورتحال پائی جاتی ہے حالانکہ یہ فیز I کا حصہ ہے ۔ رابطہ پر ایچ ایم آر ایل کے منیجنگ ڈائرکٹر نے کہا کہ ہم متبادل فنڈنگ آپشنس کو دیکھ رہے ہیں ۔ اولڈ سٹی میٹرو کے لیے ہم اسے یقینی بتانے کے لیے مختلف آپشنس کو دیکھ رہے ہیں ۔ ہم اس پر کھلا ذہن رکھتے ہیں ۔ ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔ بہت ممکن ہے کہ ایل اینڈ ٹی ہی یہ کرے گی ۔ کاریڈر II کے تحت پرانے شہر میں 5.5 کلومیٹر اسٹریچ کے سوائے ایل اینڈ ٹی ایچ ایم آر ایل نے تمام تین کاریڈرس میں کام مکمل کیے ہیں ۔۔