ایل بی نگر میں قمار بازی کا اڈہ بے نقاب، 13 افراد گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ /10 جولائی، ( سیاست نیوز) اسپیشل آپریشن ٹیم ایل بی نگر نے قمار بازی کے ایک ٹھکانے کو بے نقاب کردیا۔ الا پورم نارائن پور پولیس حدود میں کی گئی اس کارروائی میں پولیس نے13 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے ایک لاکھ 4 ہزار روپئے نقد رقم 13سیل فون اور 4 کاروں کو ضبط کرلیا اور مزید کارروائی کیلئے انہییں نارائن پور پولیس کے حوالے کردیا۔ گرفتار افراد میں 50 سالہ راجو ساکن ملک پیٹ، 50 سالہ کرشنا مورتی کتہ پیٹ، 42 سالہ انیل کمار ملک پیٹ، 35 سالہ امر ناتھ خیریت آباد، 58 سالہ شیو کمار ایل بی نگر، 44 سالہ کے ہری کرشنا سلیم نگر، 41 سالہ ستیش سوڈے لال دروازہ، 49 سالہ سرینواس گٹہ پیٹ، 45 سالہ سائی بابا ملک پیٹ، 42 سالہ لنگم کتہ پیٹ، 47 سالہ انجینلو سلیم نگر، 49 سالہ بالراجوکتہ پیٹ اور 52 سالہ دیویندر سرور نگر شامل ہیں۔